تائیوان اور چین میں لالٹین فیسٹیول کی رعنائیاں عروج پر

تائی پے/شنگھائی (نیٹ نیوز) تائیوان اور چین میں سالانہ لالٹین فیسٹیول کی رنگینیاں عروج پر ہیں جسے دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد وہاں کا رخ کر رہی ہے۔ ہر سال چینی قمری سال کے آغاز کے ساتھ ہی لالٹینوں کے اس میلے کے موقع پر جہاں ایک طرف شہروں کو دیوہیکل لالٹینوں سے سجایا جاتا ہے وہیں دوسری جانب ہزاروں لالٹینیں آسمان میں بلند کی جاتی ہیں۔ لالٹین فیسٹیول میں تائیوان میں رنگ برنگی روشنیوں سے سجی سرنگ دس میٹر اونچی فلائنگ ہارس لالٹین اور منکی‘ ڈریگن‘ پانڈا سمیت کئی اشکال کی لالٹنیں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ دوسری جانب شنگھائی میں چاولوں کے آٹے اور کاغذ سے بنی لالٹینوں پر لوگ اپنے پیغامات تحریر کرنے کے بعد انہیں روشن کر کے فضا میں اڑاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن