پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں خوف وہراس اور سراسیمگی پھیلانے کا سخت نوٹس

Feb 19, 2016

کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں خوف وہراس اور سراسیمگی پھیلانے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ اس ضمن میں ترجمان پاکستان رینجرز سندھ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر بھر میں پوری طرح متحرک ہیں اور عوام الناس کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کےلئے پوری طرح چوکس بھی ہیں۔ ترجمان رینجرز سندھ نے کراچی کے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھروسہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں یا قریبی رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر رابطہ کریں۔
رینجرز

مزیدخبریں