رینجرز اختیارات سندھ حکومت نے مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی....

کراچی (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) حکومت سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں 3 ماہ توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 5 مئی تک توسیع کر دی گئی جبکہ وزیراعلیٰ کی منظوری سے عزیر بلوچ سمیت 23 گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے جے ٹی آئی تشکیل دینے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلے کور کمانڈر کراچی اور وزیراعلیٰ سندھ کی اہم ملاقات کے بعد کئے گئے کافی دنوں سے یہ نوٹیفکیشن التواءکا شکار بتائے جا رہے تھے۔ دریں اثناءڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سکیورٹی اجلاس ہوا آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی، ڈی ڈی جی، سکیٹر کمانڈرز اور ڈی آئی جیز نے شرکت کی اجلاس میں بھتہ خوری اغواءبرائے تاوان کے ملزموں کی گرفتاریوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا سٹریٹ کرائمز اور بنک ڈیکیتوں ملزموں کی گرفتاریوں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا فیصلہ کیا گیا کہ چوری شدہ سامان کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کی نگرانی کی جائے گی چوری شدہ سامان کی خرید وفروخت کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا۔
رینجرز توسیع

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...