مٹھی (نامہ نگار) تھر پارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کا شکار مزید 6 بچے جاں بحق ہو گئے جس کے بعد رواں ماہ زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد 58 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل مٹھی کے سول ہسپتال میں 2 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ 4 بچے مٹھی کے نواحی علاقوں میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس وقت بھی مٹھی کے سول ہسپتال میں 100 سے زائد بچے زیرعلاج ہیں تاہم والدین کا کہنا ہے ہسپتالوں میں سہولیات اور عملہ نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے تھرپارکر میں رواں ماہ کے 18 روز میں اب تک 58 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جنوری کے مہینے میں بھی 120 سے زائد بچے جاں بحق ہوئے تھے۔
6بچے
تھر: مزید 6 بچے جاں بحق‘ رواں ماہ مرنیوالوں کی تعداد 58 ہو گئی
Feb 19, 2016