کراچی (کرائم رپورٹر) باخبر ذرائع کے مطابق شام کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جوانوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے سیاسی مرکز نائن زیرو کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا اس گھر کی کئی روز سے نگرانی کی جارہی تھی اور جمعرات کی شام چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتا ر کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔ دریں اثناء ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور عامر خان نے ان خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے نہ تو نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ پڑا ہے نہ ہی قریب کسی گھر سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ۔
نائن زیرو چھاپہ
کراچی نائن زیرو کے قریب گھر پر چھاپہ، 2 افراد گرفتار
Feb 19, 2016