کراچی (کرائم رپورٹر) پولیس نے کراچی کے نجی ہسپتال پر چھاپہ مار کر 12 دن سے حبس بے جا میں رکھی خاتون ڈاکٹر کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے۔ عدالت نے ہسپتال کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او نیو ٹاؤن نے لیاقت نیشنل ہسپتال پر چھاپہ مار کر ڈاکٹر نیلوفر کو بازیاب کرالیا ہے ۔