اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمشن نے تقریباً 2 سال بعد احمد لدھیانوی کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی۔ سپریم کورٹ نے مئی 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے جھنگ سے حلقہ این اے-89 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے شیخ اکرم کی نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ 2 ہفتے قبل کالعدم قرار دیا تھا۔ 8 دسمبر 2015 کو عدالت نے این اے 89 میں ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 3 فروری 2015 کو سنایا گیا۔