اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمشن نے تقریباً 2 سال بعد احمد لدھیانوی کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی۔ سپریم کورٹ نے مئی 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے جھنگ سے حلقہ این اے-89 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے شیخ اکرم کی نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ 2 ہفتے قبل کالعدم قرار دیا تھا۔ 8 دسمبر 2015 کو عدالت نے این اے 89 میں ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 3 فروری 2015 کو سنایا گیا۔
الیکشن کمشن نے احمد لدھیانوی کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی، سپریم کورٹ نے شیخ اکرم کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا
Feb 19, 2016