رحمن ملک کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کو نااہل قرار دینے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں وزارت قانون، الیکشن کمشن رحمن ملک اور چیئرمین سینٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ محمود اختر نقوی کی درخواست میں موقف اپنایا گیا رحمن ملک کو بیس ستمبر دو ہزار بارہ کو عدالت دوہری شہریت کے مقدمے میں پانچ سال کے لئے نااہل قرار دے چکی۔ اسی مقدمے میں عدالت نے پندرہ روز کے اندر تمام مراعات واپس کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ پندرہ دن کی مہلت گزرنے کے باوجود رحمان ملک نے اب تک مراعات واپس نہیں کیں۔ رحمن ملک نے عدالت کی خلاف ورزی کی۔ آئین اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نااہل قرار دیا جائے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...