اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پٹھانکوٹ کے واقعہ کی تحقیقات میں اہم موڑ آ گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے بتایا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے پٹھانکوٹ واقعہ کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے کی سفارش کر دی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی فراہم کردہ معلومات اور دستاویزات مدنظر رکھ کر ایف آئی آر درج ہو گی جس میں بھارت کے نامزد ملزم شامل ہوں گے یہ مقدمہ ایف آئی اے میں درج کیا جائے یا سی ٹی ڈی میں اس حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔ خصوصی ٹیم نے سفارش کی ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے یہ مقدمہ ریاست پاکستان درج کرے گی۔
پاکستان/ مقدمہ