افغانستان: ڈرون حملہ سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں کمانڈر سمیت51 طالبان ہلاک 20 زخمی

کابل(آئی این پی +اے ایف پی) افغانستان میںڈرون حملے اور سکیورٹی فورسز کے تازہ آپریشن میںکمانڈر سمیت 51طالبان ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ،سکیورٹی فورسز نے صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن کے 28 دیہاتوں کو داعش جنگجوئوں سے کلیئر کرا لیا جبکہ داعش کے زیر قبضہ 3سکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ۔جمعرات کوافغان میڈیا کے مطابق بدخشا میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 24دہشتگرد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔گورنر کے ترجمان احمد ناوید نے بتایا ہے کہ آرگو میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا جس میں 17طالبان جنگجوہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔ ہلا ک ہونے والوں میں گروپ کا اہم کمانڈر حمید اللہ بھی شامل ہے ۔فورسز نے ضلع جرم کے علاقے سوچ میں طالبان کا حملہ ناکام بنادیا جوابی کاروائی میں 7 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔صوبہ وردک میں سویڈش گروپ کے کلینک 5افغان فوج کے ایڈش 2مریض اور ایک نگران مارا گیا، صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا سپیشل فورسز کے آپریشن میں 4عسکریت پسند مارے گئے۔امریکی کمانڈر نے کہا افغان فوج کا پہلا ڈرون آئندہ ماہ تیار ہونے کی اُمید ہے۔گورنر پکتینا کے مطابق ضلع گومل میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 6 طالبان ہلاک ہو گئے۔ اسلحہ بھی تباہ ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...