لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے، اسی لئے پنجاب حکومت نے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شعبہ صحت کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے۔ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کیلئے نہ پہلے وسائل کی کمی آنے دی، نہ آئندہ آنے دیں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب میں کیا، اجلاس میں صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں اور بنیادی و دیہی مراکز صحت میں عوام کو معےاری طبی سہولتیں مہیا کرنے کیلئے قومی ذمہ داری سمجھ کر کام کرنا ہے کےونکہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں۔ پنجاب حکومت نے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کےلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موثر مانےٹرنگ سسٹم اور اقدامات کی بدولت امیونائزیشن کی کوریج میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے تاہم اس ضمن مےں تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بچہ وےکسی نےشن سے محروم نہ رہے۔ لاہور کے بعد فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی جدید ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز بنائی جائیں گی۔ ماڈل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کے قیام سے جعلی و غیرمعیاری ادویات کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو معےاری ادوےات کی فراہمی ےقےنی ہوگی۔ جعلی و غیرمعیاری ادویات بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ ایسا گھناﺅنا کاروبار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عوام کو صحت عامہ کی بہترین اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کےلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہے۔ پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ پر عملدرآمد سے صورتحال مےں نماےاں بہتری آئی ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں ترک سرمایہ کاروں نے پنجاب میں ہاﺅسنگ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ پاکستان اور ترکی کی موجودہ قیادت کے دور میں باہمی تعلقات سودمند معاشی روابط میں بدل چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سے چینی قونصلر جنرل یوبورن نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل چکی ہے۔ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے پاکستان کی تمام اکائیوں میں لگ رہے ہیں۔ ان کی تکمیل سے پاکستان کے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔
وزیراعلیٰ