چمن: ایف سی‘ حساس اداروں کی کارروائی‘ 4 دہشت گرد ہلاک‘ دستی بم برآمد

Feb 19, 2016

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) چمن میں قلعہ عبداللہ کے علاقے میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کوئٹہ چمن شاہراہ پر بم نصب کررہے تھے بروقت اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

مزیدخبریں