مناواں : زہریلا دودھ پینے سے بچی جاں بحق‘ ماں بیٹے کی حالت غیر

لا ہور (نامہ نگار) مناواں کے علاقے میں زہریلا دودھ پینے سے 8سا لہ بچی ہلاک، ماں اور بھا ئی کی حالت غےر ہوگئی۔ بتایا جاتاہے کہ آ سیہ، اس کی 8سالہ بےٹی سونیا اور بےٹے زبیر نے گھر مےں دودھ پےا تو حالت غےر ہو گئی۔ تےنوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچاےا گےا، جہاں 8 سونیاچل بسی جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق سکندر نامی گوالے سے دودھ لیا تھا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق سکندر کو گرفتار کر لیا ہے۔ گوالے کا کہنا ہے کہ وہ کئی سال سے اس گھر مےں دودھ فراہم کر رہا ہے۔ پولیس مختلف پہلوﺅں پر تفتیش کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...