کراچی ائرپورٹ، پی ایف بیس، سول لائنز، ایف آئی اے عمارت پر حملے کئے القاعدہ کے فاروق بھٹی کے انکشافات

کراچی (این این آئی) حساس اداروں کے ہاتھوں گرفتار القاعدہ کے بدنام دہشت گرد فاروق بھٹی عرف مثنی نے دوران تفتیشی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ ملزم نے کالعدم لشکر جھنگوی سے القاعدہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ فاروق بھٹی نے کراچی ائرپورٹ، پی ایف بیس ، سی آئی ڈی سول لائنز، ایف آئی اے بلڈنگ لاہور، آئی ایس آئی بلڈنگ لاہور،کامرہ ائر بیس اور سکھر حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے دوسری شادی کورکمانڈر حملہ کیس کے مرکزی ملزم کی بہن سے کی اور اس نے بیوی سے اس کے بھائی کو جیل سے چھڑانے کا وعدہ کیا تھا۔ ملزم نے احمد عمر شیخ، شہزاد باجوہ اور اس کے ساتھی را خالد کو جیل سے چھڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ذرائع نے بتایا ملزم نے 2006 میں افغانستان اور 2003 میں گلگت سے اسلحہ چلانے اور بم بنانے کی تربیت لی اور وہ بارود سے بھری گاڑیاں اور بم بنانے کا ماہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...