ریلوے اراضی قیمتی ورثہ، کسی کو جعلی رجسٹری بنا کر قبضہ نہیں کرنے دینگے: سعد رفیق

Feb 19, 2016

رائے ونڈ (نامہ نگار) ریلوے اراضی قیمتی قومی جائیداد ہے ، لاوارث جاگیر نہیں کہ جہاں کوئی بھی جعلی رجسٹری بناکر قبضہ کرلے ۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رائے ونڈ میں ریلوے کی جگہ قابضین سے واگزار کروانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ۔جعلی رجسٹریاں بناکر ریلوے کی جگہ پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا گیا ۔ ڈی ایس ریلوے اور دیگر افسروںکو رکن پنجاب اسمبلی چودھری گلزار احمد گجر کے ساتھ مل کر ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں اسٹیشن کو جانے والے تمام راستوں پر قائم دکانوں اور مکانوں کی شکل میں موجود ہر قسم کی عارضی و پختہ تجاوزات ختم کروانے کی ہدائت کی گئی ہے۔ وزیر ریلوے سعد رفیق نے گزشتہ روز اپنے دورہ رائے ونڈ پر ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر اورصدر پریس کلب عاطف سبزواری سے گفتگو میں بتایا کہ رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن عالمی حیثیت کے پیش نظر ہر لحاظ سے ماڈل بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں