لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 7 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ روپے کے سودے ہوئے سودوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 50 لاکھ 60 ہزار رہی اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2612 کی سطح پر بند ہوا سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 86 کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار روپے چاندی کے سودوں کی مالیت ایک کروڑ 53 لاکھ 40 ہزار روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 15.7 لاکھ روپے رہی۔