اقتصادی راہداری منصوبے نے گلگت بلتستان کی اہمیت کو نمایاں کیا: میر غضنفر علی

لاہور(کامرس رپورٹر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے گلگت بلتستان کی اہمیت اور یہاں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں میں مزید اضافہ کیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں شفقت علی، سہیل لاشاری ، سابق نائب صدر آفتاب احمد وہرہ، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں زاہد جاوید، عبدالرزاق، ناصرہ تسکین، عدنان خالد بٹ، زاہد مقصود بٹ، ناصرہ تسکین، ظفر محمود، شہزاد وحید ،رضوان شمسی و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر نے کہا کہ گلگت بلتستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کا گیٹ وے ہے جس نے اس کی اہمیت میں کہیں زیادہ اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں لہذا سرمایہ کاروں کو بلاجھجک سرمایہ کاری کرنی چاہیے، گلگت بلتستان کے ذریعے سے چین سے تجارت، سیاحت، معدنیات، قیمتی و نیم قیمتی پتھروں اور ہائیڈل پاور کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی آئی زیڈ اور واپڈا کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں ہائیڈل ذرائع سے چالیس ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...