ذیلی کمیٹی سینٹ، ایل این جی کی حتمی قیمت کا اعلان ایک ہفتے تک کر دینگے: چیئرمین اوگر

اسلام آباد (آن لائن+ این این آئی) سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ میں بتایا گیا کہ 2 سے3 سال تک ایل این جی،قدرتی گیس سے مہنگی ملے گی، ایل این جی کی حتمی قیمت کا اعلان ایک ہفتہ تک کر دیا جائے گا‘ زون ون کیلئے سی این جی گیس کی قیمت 35 روپے 17 پیسے ہے جبکہ سی این جی پر فی کلو 13 روپے 24 پیسے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فیس وصول کی جاتی ہے۔ کمیٹی نے ایف بی آر کی طرف سے سی این جی مالکان سے ڈبل ٹیکس وصول کرنے پر کیبنٹ سیکرٹریٹ کی فل کمیٹی کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن