لاہور( کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مختلف بینکوں میں نو اکائونٹس کو منجمد کر کے سیلز ٹیکس کی مد میں واجب الادا 19کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ۔ ایف بی آر کے مطابق لیسکو کو سیلز ٹیکس کی مد میں 70کروڑ کی ادائیگی کیلئے متعدد بار نوٹسز کااجراء کیا گیا لیکن تعمیل نہ ہونے پر ایف بی آر نے گزشتہ روز لیسکو کے لاہور کے مختلف نو بینکوںمیں کھولے گئے اکائونٹس کو منجمد کر کے ان میں سے 19کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ۔بتایا گیا ہے کہ بقایا رقم کی ادائیگی تک اکائونٹس منجمد رہیں گے ۔
لیسکو کے 9 اکائونٹس منجمد، ایف بی آر نے 19 کروڑ روپے ریکوری کر لی
Feb 19, 2016