لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک نے آن لائن بینکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ اب کلائنٹس صوبہ بھر میں بینک کی 151 برانچوں کے ذریعے آن لائن کیش جمع اور نکلوا سکیں گے۔ اس کا اظہار صدر/ چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی تنظیم نو کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ کلائنٹس کو جدید بینکنگ کی تمام سہولیات فراہم کی جا سکیں۔