سڈنی (نیٹ نیوز) برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق شین وارن کو ایک ٹیلیویژن رئیلٹی شو کے دوران سانپوں سے بھرے ایک باکس میں سر ڈالتے ہوئے ایک اژدھے نے کاٹ لیا جس سے ان کے سر میں زخم آگیا۔ اژدھے کے کاٹنے کے بعد شین وارن کو طبی امداد دی گئی۔ شین وارن نے اس واقعے کے بعد بھی شو جاری رکھا۔ آسٹریلیا کے نیٹ ورک ٹین شو میں دکھایا گیا شین وارنا کو ایک اژدھے نے کاٹ لیا۔ یہ سانپ زہریلا تو نہیں تھا لیکن بہت شدید تھا۔ واضح رہے اژدھے کے 100 دانت ہوتے ہیں اور ان میں کسی ایک کے بھی کاٹنے سے بھی اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ جیسے کسی نے کئی سوئیاں ایک ساتھ چبھو دی ہوں۔ شین وارن نے اس بات کو چھپانے کی بالکل بھی کوشش نہ کی کہ انہیں سانپوں سے ڈر لگتا ہے لیکن اس حادثے کے باوجود انہوں نے انتہائی بہادری کے ساتھ ٹرائل جاری رکھا۔ شین وارن نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران 708 وکٹیں لیں اور 3000 رنز سکور کئے۔