فیفاروسی عہدیدار کو ملنے والے ایک لاکھ ڈالر کی تحقیقات کریگی

زیورخ(سپورٹس ڈیسک ) فیفا ایتھکس کمیٹی معطل صدر سیپ بلاٹر کی طرف سے روسی عہدیدار کو ایک لاکھ ڈالر دینے کی تحقیقات کرے گی ۔ رپورٹس کے مطابق بلاٹر نے 1990ء میں روسی فٹ بال یونین کے صدر ویچز لیف کولسکوف کے اکائونٹ میں ایک لاکھ ڈالر ٹرانفسر کئے تھے۔روسی عہدیدار 1998ء سے 2000ء میں فیفا ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بننے والے تھے ۔کہا جارہا ہے کہ رقم ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر سے بھی زائد ہوسکتی ہے۔ایتھکس کمیٹی نے جنوبی امریکہ کے دو عہدیداروں کے خلاف تحقیقات مکمل کرتے ہوئے ان پر پابندی کی سفارش کی ہے ۔ کولمبیا فٹ بال کے نائب صدرلوئس بیڈویااور چلی کے سرجیو جیڈیوفیفا ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن تھے ۔کمیٹی سابق عہدیداروں کے خلاف لگائے گئے چھ الزامات کی بھی تحقیقات کرے گی جس کیلئے ابھی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...