لندن(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا پر الزام لگانے والے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر مارون ویسٹ فیلڈ سے خصوصی تعاون کرتے ہوئے پابندی ختم ہونے سے ایک سال قبل ہی پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ویسٹ فیلڈ کو ڈرہم کے خلاف 2009 میں ایک میچ میں 6 ہزار پاؤنڈ کے عوض ایک اوور میں 12 سے زیادہ رنز دینے کے اعتراف پر 2012 میں 8 ہفتے قید اور 5 سال پابندی کی سزا دی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق27 سالہ ویسٹ فیلڈ 2014 سے ایسکس کلب کی ایک ٹیم فرنٹن کی نمائندگی کررہے ہیں۔ای سی بی نے اب ویسٹ فیلڈ کو خصوصی تعاون کرتے ہوئے کاونٹی کی دوسرے درجے کی ٹیموں یا ایک سال تک چھوٹے کلبوں کی نمائندگی کی اجازت دی ہے۔انھیں تاحال پابندی کا آخری سال مکمل ہونے تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ویسٹ فیلڈ کا کہنا تھا کہ میں چھوٹے کلبوں اور چھوٹی ٹیموں کی جانب سے کھیلنے کے لیے بہت خوش ہوں۔ای سی بی نے اینٹی کرپشن پروگرام سے تعاون کی یقین دہانی پر ان کی کلب کرکٹ کی سزا میں دو سال کی کمی کردی تھی۔میں کچھ ٹھیک نہیں تھا، میرا جسم تھکا ہوا ہے جو پہلے ایسا نہیں تھا لیکن میں سخت ٹریننگ کررہا ہوں اور اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔
دانش کنیریا کو پھنسانے والے انگلش کرکڑویسٹ فیلڈ کو کھیلنے کی اجازت مل گئی
Feb 19, 2016