پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ کوالیفائنگ راونڈ پشاور میں جبکہ مین راونڈ کے میچز لاہور کے نیشنل سٹڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایچ ایف اعلامیے کے مطابق خیبر پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ کے مین راونڈ سے قبل کوالیفائنگ راونڈ 23 سے 28 فروری تک لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائیگا جس میں خیبر پی کے وائٹس، پنجاب وائٹس، اسلام آباد، اے جے اینڈ کے، گلگت بلتستان اور فاٹا کی ٹیمیں شریک ہونگی۔ جن میں سے ٹاپ دو ٹیمیں مین راونڈ کے لیے کوالیفائی کرینگی۔ چیمپئن شپ کا مین راونڈ 2 سے 12 مارچ 2016ء تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ جس میں نیشنل بنک، پی آئی اے، سوئی سدرن گیس کمپنی، واپڈا، آرمی، ریلویز، کسٹمز، پولیس، پی او ایف، پاکستان بورڈ، پنجاب کلرز، کے پی کے کلرز، سندھ کلرز، بلوچستان کلرز کے علاوہ کوالیفائنگ راونڈ کی فاتح اور رنر اپ ٹیمیں شامل ہونگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...