استنبول (سپورٹس ڈیسک )یورپ میں فٹبال کی تنظیم یوئیفا نے روسی فٹبال کھلاڑی کو صدر پوتن کی تصویر والی بنیان دکھانے پر کھیل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔یورپی فٹ بال ریگولیٹری ادارے یوئیفا 17 مارچ کو اس معاملے کی سماعت کرے گی اور ممکنہ طور پر دمتری تارسوف کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔