انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد نئے پاکستان کی تعمیر ہے: گلوکار عطاءاللہ

موچھ +میانوالی(نامہ نگاران) گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیل نے کہا ہے کہ انٹر پارٹی الیکشن کی ضلعی صدارت کیلئے حصہ لینے کا مقصد اپنے محبوب لیڈر عمران خان کے مشن کی تکمیل اور نئے پاکستان کی تعمیر ہے۔ پارٹی میں گروپ بندی کا قائل نہیں ہوں تمام ساتھیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرونگا تاکہ ہم مل جل کر نئے پاکستان کے ساتھ نیا میانوالی بنا سکیں۔ میانوالی کو جدید ترقی یافتہ اور ماڈل ضلع بنا کر دم لونگا۔ ان خیالات کا اظہار معروف گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں دورہ موچھ کے موقع پر سینکڑوں کارکنوں، رہنما¶ں اور شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو جس منصب کا حقدار ہو اسے اپنا حق ضرور ملنا چاہئے میں انشاءاللہ تعالیٰ پارٹی کارکنوں کی توقعات اور امنگوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا تحریک انصاف 18 کروڑ عوام کی محبوب جماعت ہے۔ ضلع میانوالی کے عوام کی محبت نے مجھے مجبور کیا میں عوام کی خدمت کروں۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ضلع میانوالی میں پی ٹی آئی 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے باوجود اپوزیشن میں ہے۔ ہم بہت جلد یہ ثابت کریں گے کہ ضلع میانوالی پی ٹی آئی کا لاڑکانہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...