پاکستانی معیشت میں بہتری آئی، ترقی کئی علاقائی ممالک سے بہتر ہے، سابق نائب صدر عالمی بنک کی وزیر خزانہ سے ملاقات

Feb 19, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بنک کے سابق نائب صدر جاوید برکی نے ملاقات کی جس میں ملکی معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق جاوید برکی نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کئی علاقائی ملکوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی حقیقی تصویر پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال میں اقتصادی اصلاحات پر توجہ دی ہے۔

مزیدخبریں