بھمبر:احتجاج کے دوران مظاہرین کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے قافلے کوروکنے کی کوشش،پولیس سے تصادم میں 4 زخمی

Feb 19, 2017

بھمبر(اے این این) بھمبر میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے قافلے کوروکنے کی کوشش،پولیس سے تصادم میں 4 زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اپنی قیام گاہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ سے انڈسٹری ایریا میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ باب کشمیر پل پر احتجاجی مظاہرین نے وزیراعظم کے قافلہ کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہو گیا۔پولیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجہ میں 4مظاہرین زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان وزیر کے سکواڈ کی گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا تاہم وزیراعظم بحفاظت آگے گزر گئے۔ مظاہرین شاملاٹ زمینوں کی گرداوریوں کے متنازعہ اندراج کے خلاف وزیراعظم کی آمد پر احتجاج کر رہے تھے۔

مزیدخبریں