لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ سانحہ سیہون ناقص سیکورٹی کا نتیجہ ہے صوبے بھر کے درگاہوں پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات دی جاچکی تھیں لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پر قائم علی شاہ نے سانحہ سیہون کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں پھول پیش کیے۔انہوں نے کہا سیہون ہسپتال کمزور ہے جبکہ سندھ ہسپتالوں کو جدید بنانے میں ابھی وقت لگے گا۔