لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامورکریکٹرایکٹرآغاطالش کی 19ویں برسی آج منائی جائیگی ۔اس موقع پرمرحوم کے بیٹے احسن طالش قرآ ن خوانی کااہتمام کریں گے ۔آغاطالش 1927ء کولدھیانہ میں پید اہوئے۔ان کااصل نام آغاعلی عباس طالش تھا۔ ۔انہیں شہرت1962ء میں فلم ’’شہید ‘‘ سے ملی ۔وہ 19فروری 1998ء کودنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔فلمی صنعت سے وابستہ افرادنے مرحوم کی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کیاہے ۔