گوجرانوالہ: خرچہ مانگنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد بچوں سمیت گھرسے نکال دیا‘ خاتون بچے برائے فروخت کے چارٹ لیکر عدالت پہنچ گئی

Feb 19, 2017

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) شوہر نے خرچہ ما نگنے پر بیوی کو تشدد کا نشا نہ بنا کر بچوں سمیت گھر سے نکال دیا۔ خا تون بچے برائے فروخت کے چارٹ لیکر سیشن جج کی عدالت کے با ہر پہنچ گئی۔اعوان چوک کی خالدہ بی بی کو اس کے شوہر ظہیرالسلام نے مبینہ طور پر تشدد کا نشا نہ بنا کر پانچ بچوں سمیت گھرسے نکال دیا ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے آئے روز تشدد کا نشانہ بنانا معمول بنا رکھا ہے۔ خاتون نے عدالت کے باہر کھڑے ہو کر بچوں کو برائے فروخت کے چارٹ پکڑا دیئے۔ واقعہ کا علم ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالناصر نے فوری طور پر خاتون کی فریاد کا نوٹس لے لیا اور سیشن جج کے حکم پر خاتون اور بچوں کو ایڈیشنل سیشن جج جمشید مبارک بھٹی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں پر فاضل جج نے خاتون اور بچوں کو ایس ایچ او اروپ کے ساتھ بھجوا کر سوموار کو رپورٹ طلب کر لی۔

مزیدخبریں