اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے وفاق کے زیر انتظام قبائیلی علاقہ جات ( فاٹا) میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو ارب روپے سے زائد کی منظوری دی ہے ۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں یہ رقم سڑکوں ، ہسپتالوں ، زراعت ، آبپاشی اور جنگلات کی مختلف سکیموں کی تعمیر اور بحالی پر خرچ کی جائیگی۔
وفاقی حکومت نے فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2ارب روپے سے زائد کی منظوری دیدی
Feb 19, 2017