اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) حج کرپشن کیس میں 14سال قید کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں حامد سعید کاظمی کی اپیل کی سماعت میں سابق ڈ ی جی حج راؤ شکیل کے وکیل کے دلائل مکمل ہوگئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرملزم آفتاب الاسلام کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی ۔