وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ سہیون کی شدید مذمت کرتے ہیں. اشتعال پھیلانے والے لوگ بھی دہشت گردوں کے ساتھی ہیں. دہشت گرد سرحد پار آرہے ہیں. انسانی اعضاءکی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سزا ملے گی۔ سہیون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ سہیون کی شدید مذمت کرتے ہیں بدقسمتی سے اس سانحے میں 88 افراد شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پر تنقید کرنے کی بجائے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے۔ یہ وقت متحد ہونے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اعضاءکی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سزا ملے گی۔ سہیون دھماکے کے بعد اشتعال پھیلانے والے لوگ بھی دہشت گردوں کے ساتھ ہیں۔ اعضاءوالے معاملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گرد آرہے ہیں امید ہے تحقیقاتی ایجنسیاں تہہ تک پہنچیں گی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو سے کچھ سراغ نکلے ہیں ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مزارات اور اجتماعات کے مقامات کا سکیورٹی پلان بنانے کا کہہ دیا ہے۔
سانحہ سہیون کی شدید مذمت کرتے ہیں ,انسانی اعضاءکی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سزا ملے گی: وزیراعلیٰ سندھ
Feb 19, 2017 | 13:43