وفاقی حکومت نے روس سے 4 ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں موثر کارکردگی دکھانے اور دہشت گردوں کے قلع قمع کرنے کیلئے حکومت نے فوری طور پر روسی ہیلی کاپٹرز ایم آئی 35 کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہیلی کاپٹرز ایم آئی 35 دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے انتہائی موثر ہتھیار ہیں جن کی بدولت ذرائع کا قبائلی علاقوں میں موثر انداز میں کارروائی کی جا سکے گی اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔