کراچی(اسٹاف رپورٹر) خادمین ملت پاکستان کے سیکرٹری جنرل صغیر علی صدیقی کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خارجی محاذ پر امریکہ دبائو بڑھانے کی کوشش کررہا ہے اور پاکستان کا نام دہشت گردی کی مالی اعانت کرنے والے ملکوں کی واچ لسٹ میں شامل کرانے کاخواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم سے پاکستان تنہا نہیں۔ اس ضمن میں رمضان کی 27 ویں شب کو وجود میں آنے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خلاف ہرسازش ناکام ہوگی۔ صغیر صدیقی نے تمام سیاستدانوں سے استدعا کی کہ وہ خارجی محاذ پربھی توجہ دیں اورپاکستان کوتندرست وتوانارکھنے اور بین الاقوامی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے بھی اپنی مشترکہ حکمت عملی طے کریں اور ریاست کے تمام ستونوں کومتحد رکھنے میں عملی کردارادا کریں۔