لندن (نوائے وقت رپورٹ) جمعہ خان مری نے حربیار مری، براہمداغ بگٹی اور مہران مری سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ خان مری نے اوورسیز پاکستانیز بلوچ کمیونٹی تنظیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ خان مری نے کہا ہے کہ بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے بلوچوں کو قومی دھارے میں لائیں گے۔ جلاوطن بلوچوں کو ملک میں واپس لائیں گے۔ بلوچ قوم کو حربیار مری، مہران مری اور براہمداغ بگٹی نے نقصان پہنچایا ہے۔ براہمداغ بگٹی، حربیار مری اور مہران مری نے بھارتی شہریت کی درخواست دی۔ نام نہاد بلوچ رہنمائوں نے جینوا میں گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔
جمعہ خان