لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ ٹیکسیشن نظام میں اصلاحات لائے بغیر ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان میں ٹیکسوں کے ریٹ کافی زیادہ ہیں جس سے ملک میں ٹیکس کلچر کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ حکومت آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں کے ریٹ کم کرکے سنگل ڈیجٹ تک لائے جس سے ٹیکس کلچر کی حوصلہ افزائی ہوگی، ٹیکس کی بنیاد کو وسعت ملے گی اور ملک کے ٹیکس ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اشیا و خدمات کی پیداواری لاگت بھی کم ہوگی۔
نظام میں اصلاحات کیے بغیر ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا: پیاف
Feb 19, 2018