لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے مسلم لیگی ورکروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں میں دبئی طرز گارڈنز کو 301ملین روپے کی لاگت سے پھولوںکا گہوارہ اور بہترین تفریح گاہ بنانے کے سلسلے میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب کو دیگر صوبوں کےلئے رول ماڈل بنانے کی پالیسی پر عمل پیر اہے۔ اس سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک کا رقبہ تقریبا 2تا 3ایکڑ تک پر مشتمل ہو گا۔ اس سلسلے میںلاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈ ویژنل ہیڈ کوارٹرز میں جگہ اور لاگت کا تعین کر کے رپورٹ حکومت کو پیش جا رہی ہے۔ محمد منشاءاللہ بٹ نے کہا کہ کہ تمام بلدیاتی افسران کو پابند کر دیا گیا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ کریں اور جہاں کہیں اس بارے شکایت پائی جائے کو فوری دور کرکے رپورٹ ارسال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے فوری طور پر لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دیا ہے جو صوبائی وزیر بلدیات کی سربراہی میں کام کرے گا۔
صوبہ کے تمام بڑے شہروں کو پھولوں کا گہوارہ بنا دیا جائیگا: منشاءاللہ بٹ
Feb 19, 2018