پی ایس ایل تھری : مقابلے دلچسپ ٹائٹل جیتنے کی بھرپورکوشش کرینگے : سرفراز احمد

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محدود اوورزکی کرکٹ نے کھلاڑیوں کی اہلیت اور فٹنس کو متاثرکیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھل رہی ہیں، اگلے برس پاکستان میں کھیل کو مزید تقویت ملنے کا امکان ہے، محدود اوورزکی کرکٹ نے کھلاڑیوں کی اہلیت اور فٹنس کو متاثرکیا ہے، پی ایس ایل تھری میں دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا موقف درست ہے کہ محدور اوورز کی کرکٹ نے کھیل کی روح کو متاثر کیا، ٹیسٹ کے بعد 50 اور پھر ٹونٹی 20 اوورز کی کرکٹ سے پلیئرز کی فٹنس اور کھیل پر اثر پڑا ہے، کرکٹرز اپنی ٹریننگ بھی اسی طرز پر کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ ہی اصل کرکٹ ہے۔پی ایس ایل تھری میں معروف فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی قیادت سنبھالنے والے سرفرازاحمد نے کہا کہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کے بعد مقابلوں میں مزید دلچسپی پیدا ہوجائے گی۔ بطور کپتان کوئٹہ گلیڈیئٹر ان کی خواہش ہے کہ اس بار فائنل ضرور جیتے کیوں کہ فائنل ان کے شہر میں ہورہا ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس بار بھی پی ایس ایل میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ، قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مختصر مدت کی کرکٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے کا موقع نہیں مل رہا۔

ای پیپر دی نیشن