گڑھی خیرو (این این آئی ) گڑھی خیرو کے قریبی گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، اسی بیماری میں 2 بہن بھائی انتقال کر گئے ، خاندان نے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق گڑھی خیرو کے قریب بلوچستان کے گوٹھ ابراہیم قمبرانی میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔علی حسن بروہی کی 3بیٹیاں اور 1 بیٹا چلنے پھرنے سے لاچار ہیں اسکا 1بیٹا اور 1بیٹی پہلے ہی اسی بیماری میں انتقال کر گئے ہیں ۔33 سالا قیمتی ، 22سالا زرینہ ، 35 سالا ذلیخہ اور 18 سالا محمد یوسف انجان بیماری میں مبتلا ہیں ، وقت کے ساتھ ان کا وزن تو بڑھ رہا ہے مگر ان کا قد نہیں بڑھ رہا جس سے انہیں سانس کی تکلیف لاحق ہے ۔ معذور افراد کے بھائی ذوالفقار نے میڈیا کو بتایا کہ پیدائش کے کچھ عرصہ کے بعد ان کا قد بڑھنا بند ہو جاتا ہے ۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں ان کے اندرونی اعضاء بڑھ رہے ہیں مگر قد نہیں بڑھ رہا جس سے انہیں سانس لینے میں سخت تکلیف ہوتی ہے ۔اس نے کہا کہ وہ گھر کا اکیلا کمانے والا ہے اس لئے گھر کے خرچے پورے نہیں ہو تے میرے بہن بھایئوں کے علاج پر بھی بہت خرچہ ہوتا ہے ۔ اس نے حکومت بلوچستان ، حکومت سندھ اور تمام مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے ۔
معذور افراد