3ملکی ہاکی سیریز: پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی

Feb 19, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر) عمان میں جاری تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آخرکار جاپان کے خلاف کامیابی حاصل کر لی۔ جاپان کے خلاف پانچ میچوں میں پاکستان کی پہلی کامیابی تھی۔ اس سے قبل جاپان کے خلاف کھیلے جانے والے چار میچز میں سے دو میں قومی ٹیم کو شکست جبکہ دو میچ برابر رہے تھے۔ گذشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں پاکعستان ٹیم نے جاپان کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستان کی طرف سے اس میچ میں مبشر علی اور عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔ امکان ہے کہ پاکستان ٹیم کا تین ملکی ٹورنامنٹ میں ایک مرتبہ پھر فائنل میں جاپان کے ساتھ ٹاکرا ہو۔

مزیدخبریں