لاہور(فرخ سعید خواجہ) سینٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج سوموار 19فروری آخری تاریخ ہے، سو پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے جنرل نشستوں پر کورنگ امیدوار اسحاق ڈار‘ سمیع اللہ چودھری‘ ملک شکیل اعوان اور عرفان احمد ڈاہا اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے جبکہ ٹیکنوکریٹس کی نشست پر نصیر احمد بھٹہ اور مینارٹی کی نشست سے ولیم مائیکل کاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے سامنے امیدواروں میں ڈاکٹر آصف کرمانی، ہارون اختر خان، زبیر گل، شاہین خالد بٹ، مصدق ملک اور رانا محمودالحسن شامل ہوں گے۔ ٹیکنوکریٹس، علماءکی نشستوں پر اسحاق ڈار، حافظ عبدالکریم، خواتین کی خصوصی نشستوں پر نزہت عامر صادق، سعدیہ عباسی اور مینارٹی کی نشست پر کامران مائیکل حتمی امیدوار ہوں گے۔
سینٹ الیکشن/ کاغذات