کرشنا کولہی کے بعد پی پی نے کراچی کے مسیحی کارکن انور لال ڈین کو بھی سینٹ ٹکٹ دیدیا

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹ انتخابات میں غریب اور نظریاتی کارکنوں پر مہربان دکھائی دے رہی ہے، تھرپارکر کی رشناکولہی کے بعد کراچی کے مسیحی کارکن انور لال ڈین کو بھی سینٹ کا ٹکٹ دے دیا۔ انور لال، اہلیہ اور 7 بچوں کے ساتھ کرائے کے چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے ہیں، وہ وفاداری کا صلہ ملنے پر قیادت کے شکر گزار اور بہت خوش ہیں، مگر مبارکباد کے لئے آنے والوں کی خاطر مدارات کے لیے نہ گھر میں گنجائش ہے، نہ جیب میں۔ ماضی میں بلدیہ عظمی کراچی میں مشاورتی کونسلر اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی رہنے کے باوجود ان کا کل اثاثہ صرف ایک موٹر سائیکل ہے۔ مہمانوں کی تواضع قریب ہی واقع چائے کے ہوٹل پر کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل بھی قسطوں پر لی تھی اور سینیٹر بنے تو گاڑی بھی اسی طرح لیں گے۔ انور لال نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پارٹی قیادت اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

ای پیپر دی نیشن