ریاض(آن لائن)ورلڈ گولڈ کونسل نے کہا ہے کہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب سرفہرست ہے۔ورلڈ گولڈ کونسل نے دنیا کے 98 ملکوں میں سونے کے محفوظ اثاثوں کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سعودی عرب سونے کے 322.9 ٹن ذخائر کے ساتھ عرب ملکوں میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے ا?غاز میں دنیا بھر میں سونے کے محفوظ ذخائر بڑھ کر 33 ہزار 790.8 ٹن ہوچکے ہیں جبکہ امریکا اس قیمتی دھات کے 8133.5 ٹن محفوظ ذخائر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، دوسرے نمبر پر جرمنی، اٹلی تیسرے نمبر پر، چین پانچویں اور روس چھٹے نمبر پر ہے۔
سعودی عرب 322.9 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ عرب دنیا میں سرفہرست
Feb 19, 2018