لاہور (آن لائن)سارک چیمبر کا اعلیٰ سطح وفد کھٹمنڈو میں16 مارچ سے شروع ہونے والے 3 روزہ چھٹی سارک بزنس لیڈرز کنکلیو میں شرکت کرے گا۔ کنکلیو کے انعقاد کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے امکانات کی تلاش ہے۔اتوار کو جاری ایک بیان میں سارک چیمبر پاکستان چیپٹر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ اس بڑی تقریب میں خطہ کے اقتصادی ،معاشی ،کاروباری شخصیات ،تاجر اور تبدیلی ساز بزنس لیڈرز اکٹھے ہوں گے،جو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جنوبی ایشیا میں کاروباری و اقتصادی مواقع پیدا کرنے اور درپیش مسائل کے حل کیلئے بحث اور تبادلہ خیال کریں گے ۔