لوئراورکزئی چھپری مشتی میں تین روز سے کرفیو نافذ، بازار ویران، عوام گھروں میں محصور

Feb 19, 2018

ہنگو (صباح نیوز) لوئر اورکزئی چپھری مشتی میں گزشتہ تین دن سے سیکورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ ہے جس کے باعث بازار ویران اورقبائلی عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی علاقہ تورسمت میں گزشتہ جمعرات کو قبائلی ملکان پر بارودی سرنگ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ تین روز سے چھپری مشتی میں کرفیو نافذ کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرفیو سکیورٹی خدشات کے باعث لگائی گئی ہے۔چھپری مشتی میں تین دن سے کرفیو کے باعث بازار مکمل طور پر ویران پڑی رہنے کے ساتھ ساتھ روز مرہ کام ٹھپ ہو کر رہ گئے جبکہ چھپری مشتی کے قبائلی عوام گزشتہ تین دن سے اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔چھپری مشتی علاقہ مشران نے کے مطابق کرفیو کے باعث ٹرانسپورٹ بندش سے علاقہ عوام کوہاٹ ہنگو اور دیگرعلاقوں میں نہیں جا سکتے جبکہ گھروں میں اشیاء خوردونوش کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ کرفیو کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

مزیدخبریں