لاہور (خصوصی رپورٹر) سیرت مصطفیؐ میں دین و دنیا کے تمام معاملات کا حل موجود ہے ، ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں جمیل نے کیا ،انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کے قرامین پاک میں عقائد اور اعمال کے بارے میں مکمل رہنمائی موجود ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم دعوے تو عشق رسولؐ کے کرتے ہیں لیکن عملی لحاظ سے بالکل صفر ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے دوہرے رویے نے عقائد کو کمزور کیا جس کے اعمال کا پھل بھی کماحقہ نہیں مل رہا، میاں محمد جمیل نے کہا کہ علماء کو بھی چاہیے کہ وہ کسی کے راضی ناراض ہونے کی پرواہ کیے بغیر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں انہوں نے کہا کہ عقائد کی کمزوری کے باعث معاشرے میں ضعیف الاعتقادی جیسے خوفناک مرض نے جنم لیا جو عقائد اور ایمان پر حملہ آور ہوتا ہے۔