فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے راہنما رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول کارکنوں کے بڑے قافلے کے ہمراہ شیخوپورہ میں نواز شریف کے جلسہ میں شرکت کے لیے گئے۔ نواز شریف، شہباز شریف رانا تنویر حسین اور دیگر قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔ جلوس جی ٹی روڈ اور شیخوپورہ روڈ سے ہوتا ہوا جلسہ گاہ پہنچا پیر اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ شیخوپورہ کے تاریخ ساز جلسہ میں منفی سیاست کرنے والے عناصر کے عزائم خاک میں اُڑا دیا۔
شیخوپورہ جلسہ نے منفی سیاست کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے: پیر اشرف رسول
Feb 19, 2018